۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ جشنواره علامه حلی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے نائب مدیر نے کہا کہ دینی شکوک و شبہات لوگوں کے ایمان کو تباہ کر سکتے ہیں لہذا علماء و طلاب کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس فریضہ کی انجام دہی میں میں بھرپور جدوجہد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے نائب مدیر حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے مرکز مطالعات و پاسخ بہ شبہات کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حالیہ برسوں میں ہم نے اس علمی مرکز میں دینی شکوک و شبہات کا جواب دینے میں بہت اچھی پیشرفت کو مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کے دینی شکوک و شبہات کا جواب دینے کی صلاحیت پر تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں ایک ڈیجیٹل اور حالات سے باخبر نسل کا سامنا ہے جس کے پاس معلومات کے ساتھ ساتھ کئی ایک مسائل میں ہزاروں شکوک و شبہات موجود ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے نائب مدیر نے کہا: دینی شکوک و شبہات لوگوں کے ایمان کو تباہ کر سکتے ہیں لہذا علماء و طلاب کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس فریضہ کی انجام دہی میں میں بھرپور جدوجہد کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .